یورپی عدالت نے حماس کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 12:36

یورپی عدالت نے حماس کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست مسترد ..
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) یورپی عدالت نے فلسطینی تنظیم ’حماس‘ کی طرف سے جماعت پر عائد پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے دی گئی درخواست مسترد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق برسلز میں قائم عدالت نے حماس کی طرف سے دی گئی درخواست مسترد کردی ہے ، اس درخواست میں عدالت سے اپیل کی گئی ہے تھی وہ حماس کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالے اور یورپی ممالک میں اس کے منجمد کیے گئے اثاثے بحال کرے۔ تاہم عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :