افغان صوبے زابل میں امریکی ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک

طالبان کمانڈر ہارون سکیورٹی اہلکاروں سمیت قبائلی عمائدین کے سرقلم کرنے میں ملوث تھا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 14:26

زابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) افغان صوبے زابل میں امریکی ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔افغان میڈیا کے مطابق ڈرون حملہ ضلع شاجوئی میں گزشتہ روز کیا گیا، ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر ہارون کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

طالبان کمانڈر ہارون سکیورٹی اہلکاروں سمیت قبائلی عمائدین کے سرقلم کرنے میں ملوث تھا۔

متعلقہ عنوان :