فیصل آباد:ہائی کورٹ بنچ قیام کا مطالبہ ‘وکلاء کی ہڑتال 34ویں روز میں داخل

عدالتوں کی تالہ بندی سے تمام امور ٹھپ‘سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 15:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کے سلسلہ میں جاری وکلاء کی تحریک آج 34ویں روز میں داخل ہو گئی ، سیکرٹری اور صدر کے اختلافات کے بعد نائب صدر اور سمیت دیگر عہدیدران نے سیکرٹری کی قیادت میں نیاگروپ سامنے آگیا، عدالتوں کی تالہ بندی سے تمام امور ٹھپ ،دوردراز سے آئے سائلین کو شدیدمشکلات کا سامنا ،ہائیکورٹ رجسٹری برانچ قائم کرنے کے اعلان پر وکلاء میں پھوٹ پڑنے پر تحریک میں نیا موڑ ،وکلاء کا ہائیکورٹ بنچ بنائو تحریک جاری رکھنے کا اعلان ،فیصل آباد پریس کلب سمیت مختلف تاجر تنظیموں ،سیاسی ومذہبی جماعتوں ،سول سوسائٹی کی حمایت سے تحریک میں تیزی ،فیصل آباد سمیت پنجاب کے پانچ ڈویژنز میں ہائیکورٹ بنچ بنائو تحریک زوروشور سے جاری و ساری ہے ،تحریک کے سلسلہ میں وکلاء کی طرف سے ہڑتال اور عدالتوں کی تالہ بندی کا آج 34واں روز ہے اور عدالتوں میں کام مکمل طور پر ٹھپ پڑا ہے جس کی وجہ سے دور دراز سے آئے سائلین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،وکلاء کی ہڑتال اور عدالتوں کی تالہ سے کسی کیس کی سماعت ممکن نہیں ہوتی اور عدالتی امور مکمل طور پر ٹھپ ہو چکے ہیں ،گزشتہ دنوں لاہور میں دھرنا دینے کے فیصلہ پر فیصل آباد میں ہائیکورٹ رجسٹری برانچ قائم کرنے کااعلان کیا گیا لیکن وکلاء نے اسے مسترد کرتے ہو اپنی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا تاہم اس معاملے پر وکلاء میں بھی پھوٹ پڑ گئی ہے ،تاہم فیصل آباد پریس کلب سمیت مختلف تاجر تنظیمیں ،سیاسی ومذہبی جماعتیں ، سول سوسائٹی فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے وکلاء کی حمایت کیلئے کمر بستہ ہیں اور وکلاء کی تحریک کی بھر پور حمایت کررہے ہیں ۔