خصوصی بچوں کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کرنا خوش آئند ہے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ خصوصی بچے بھی ہمارے معاشرہ کا اہم حصہ ہے۔عام بچوں کی طرح ان کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوںکی سرگرمیاں منعقد کرنا خوش آئند ہے اوراس ضمن میں حکومت پنجاب کی ہدایا ت کی روشنی میںتمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے پنجاب اسٹیڈیم میں خصوصی/سپیشل بچوں کے سپورٹس گالہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جو اساتذہ خصوصی بچوں کی نشوونما میں شامل ہیں وہ لائق تحسین و داد ہے۔کیونکہ سپیشل بچوں کو زیادہ توجہ کی ضرورت درکار ہوتی ہے۔اس موقع پر انہوں نے خصوصی بچوں کے دوڑ،فیصل مسجد و مینار پاکستان کے ماڈلز بنائے۔جمناسٹک اور دیگر سپورٹس کو دیکھا اور اس کو خوب سراہا ۔تقریب کے اختتام پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے اوّل،دوئم ،سوئم آنے والوں بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔