جہلم، 18 سال سے کم عمر اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:30

جہلم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ضلع بھر میں 18 سال سے کم عمر اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر فوری طور پر پابندی لگادی ہے اور ساتھ ہی ضلع میں تمام پیٹرول پمپ مالکان کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ 18 سال سے کم عمر اور بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو پٹرول فروخت نہ کریں، اسی ضمن میں نجی سی این جی / فللنگ سٹیشن واقع سول لائنز روڈ جہلم پر ڈپٹی کمشنر کا حکم مانتے ہوئے ایک موٹر سائیکل سوار نوجوان کو بغیر ہیلمٹ کے پیٹرول دینے سے انکار کیا، نوجوان اپنے ساتھ 12 دیگر غنڈے لا کر پیٹرول پمپ سٹاف کے ساتھ مار پیٹ کرنے لگا، ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کے نوٹس میں آتے ہی فوری ایکشن لیا گیا اور مارپیٹ کرنے والے افراد کے خلاف ایف ائی آر زیر دفعہ 147 ت پ، 149 ت پ، 506 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :