ڈوثرن بھر کے چاروں اضلاع کے محکمہ ریونیو کے افسران اور عملہ ریکوری ہدف کو پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام

پنجاب حکومت نے ریونیوآفیسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے، انضباطی کاروائی کا فیصلہ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:58

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) ڈوثرن بھر کے چاروں اضلاع سرگودھا‘ بھکر‘ میانوالی اور خوشاب کے محکمہ ریونیو کے افسران اور عملہ حکومت کی جانب سے دیئے گئے ریکوری ہدف کو پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں جس پر پنجاب حکومت نے ریونیوآفیسران کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کیخلاف انضباطی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے محکمہ مال کے ریونیو افسروں کی طرف سے اس سال کی ریکوری مہم دیئے گئے ٹارگٹ پورا رنے میں ناکام رہے ،جس کی وجہ سے حکومت کو اس سال ریونیوکے سلسلہ میں سخت مشکلات کاسامناہے،ذرائع کے مطابق سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کے محکمہ مال کیاعملہ ریکوری کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں جس پر ان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی رائع کے مطابق لاہور‘ گجرانوالہ‘ ملتان اور راولپنڈی کے دفاتر نے اپنا ہدف پورا کیا ہے باقی کسی نے ہدف پورا نہیں کیا جس پر ان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی شہریوں کا کہنا ہے کہ ریونیوکے عملہ کی ریکوری کی کم وجہ پٹواریوں اور ریونیو افسروں کی کرپشن ہے جنہوں نے اپنے ٹاوٹوں کے زرئعے لوٹمارکاسلسلہ جاری رکھاہواہے اور وہ واجبات کی وصولی کیلئے نادھندگان سے ملی بھگت سے مک مکا کرواتے ہیں جس میںمحکمہ مال کا عملہ پوری طرح ملوث ظر آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :