انٹر ڈسٹرکٹ چیمپین شپ کرکٹ ٹورنامنٹ سردار اختر جان مینگل کرکٹ کلب دالبندین نے جیت لیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:18

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) نیشنل بینک آف پاکستان انٹر ڈسٹرکٹ چیمپین شپ کرکٹ ٹورنامنٹ چاغی کا فائنل میچ سردار اختر جان مینگل کرکٹ کلب دالبندین نے چھ وکٹوں سے اپنے نام کرلیا ۔

(جاری ہے)

چاغی کرکٹ گراؤنڈ دالبندین میں دلچسپ فائنل میچ کے دوران مدمقابل ٹیم اسامہ لائن کرکٹ کلب دالبندین نے 18 اوورز میں 174 رنز بناکر 175 اسکورز کا ٹارگٹ دیا جسے سردار اختر جان مینگل کرکٹ کلب دالبندین نے چار وکٹوں کے نقصان سے 17 اوورز میں پورا کرلیا. میچ کے اختتام پر پاک فوج کے بریگیڈیئر راشد محمود اور ایف سی دالبندین رائفلز کے لیفٹیننٹ کرنل حماد انصاری نے ونر اور رنر کلب کے کپتانوں کو ٹرافیاں جبکہ باقی کھلاڑیوں، ٹورنامنٹ کمیٹی کے ارکان اور کچھ مہمانوں کو شیلڈز و دیگر انعامات سے نوازا. میچ کے اختتام پر قومی ترانہ بھی بجایا گیا جس کے احترام میں تمام شرکائ کھڑے ہوگئے اس دوران پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔