پولیس اور حساس اداروں کافوجی کالونی میں سرچ آپریشن ،

پانچ افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:25

پولیس اور حساس اداروں کافوجی کالونی میں سرچ آپریشن ،
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ضلعی پولیس اور حساس اداروں نے تھانہ پیرودہائی کی حدودفوجی کالونی میں سرچ کومبنگ آپریشن کے دوران پانچ افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افغان باشندوں میں سیداجان،جان محمد،محمد انوار،ثنر اور حفیظ اللہ شامل ہیں جہنیں مہاجرین کارڈ کی مدت ختم ہونے پر حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے افغان باشندوں کو تھانہ پیرودہائی منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :