جرمن سفیر مارٹن کوبلر کشمیر کی گلابی چائے کے گرویدہ ہوگئے

مظفر آباد میں تازہ ٹویٹ نے اپنی دو تصاویر میں شیئر کیں، جن میں سے ایک میں وہ گرما گرم چائے نوش کر رہے ہیں

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:37

جرمن سفیر مارٹن کوبلر کشمیر کی گلابی چائے کے گرویدہ ہوگئے
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) جرمن سفیر مارٹن کوبلر کشمیر کی گلابی چائے کے گرویدہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات جرمن سفیر سوشل میڈیا پر خاصے متحرک اور مقبول ہیںوہ پاکستان کے مختلف مقامات کی سیر اور شخصیات سے ہونے والی ملاقات کی تصاویر باقاعدگی سے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہیں، جنھیں بہت پسند کیا جاتا ہی.جرمن سفیر کی طرف سے اردو میں بھی ٹویٹ کیے جاتے ہیں، جن صارفین کی توجہ کا محور بنے رہتے ہیں.
اس بار انھوں نے کشمیر کے علاقے مظفر آباد کا رخ کیا ہے، جس کی گلابی چائے نے انھیں گرویدہ بنا لیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں آنے اپنے تازہ ٹویٹ نے اپنی دو تصاویر میں شیئر کیں، جن میں سے ایک میں وہ گرما گرم چائے نوش کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس ہفتے میں کشمیر کے لذیذ کھانوں سے لطف اندز ہوا، سردی کے دنوں میں اس کے علاوہ اور کیا چاہیے۔انھوں نے یہ مزاحیہ سوال بھی کیا کہ کوئی مجھے بتائے گا یہ گلابی رنگ کیسے آتا ہے ۔