پاکستان نیوی وار کالج میں جاری میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاءکانیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

اتوار 16 دسمبر 2018 00:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 دسمبر2018ء) پاکستان نیوی وار کالج میں جاری میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاءکانیول ہیڈ کوارٹر ز اسلام آبادکا دورہ ۔ دورے کے دوران ورکشاپ کے شرکاءنے سر براہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ ورکشاپ کے شرکاءکو پاک بحریہ کے کردار ، تیاریوں اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفینگ دی گئی۔

(جاری ہے)

شرکاءکو پاک بحریہ کے وژن خصوصی طور پر بلیو اکانومی کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

علاقائی و عالمی بحری امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کا وشوں پر روشنی ڈالی گئی۔ نیول چیف نے شرکاءکے میری ٹائم سیکورٹی سے متعلقہ سولات کے سیر حاصل جوابات بھی دیے۔ میر ی ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شر کا ءنے پاکستان نیوی کے ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :