Live Updates

لاہور کی پناہ گاہوں کے باوجود بے گھر افراد سڑکوں پہ سونے پر مجبور

لاہور میں موجود عارضی پناہ گاہوں میں لاہور سے تعلق رکھنے والے بے گھر افراد کو رہنے کی اجازت نہیں،پریشان کن انکشافات سامنے آگئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 16 دسمبر 2018 15:03

لاہور کی پناہ گاہوں کے باوجود بے گھر افراد سڑکوں پہ سونے پر مجبور
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 دسمبر 2018ء ) :لاہور کی عارض پناہ گاہوں میں لاہور سے تعلق رکھنے والے بے گھر افراد کو پناہ نہیں دی جارہی جبکہ باہر شہر سے آنے والوں کو فقط 3 دن تک عارضی پناہ گاہ میں رہنے کی اجازت ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ٹھٹھرتی سردی میں بے گھر افراد کیلئے مسیحا بن گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہوں کی تعمیر کا انتظار کرنے کی بجائے فوری طور پر بے گھر افراد کیلئے شامیانے بنا دیے ہیں۔

ایسے تمام بے گھر افراد جو حکومتی پناہ گاہوں میں رہیں گے، وہ پناہ گاہیں تعمیر ہونے تک ان شامیانوں میں رہائش رکھیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور میں فٹ پاتھوں پر سونے والے افراد کیلئے شامیانے لگا دیے گئے ہیں، بے گھر افراد پناہ گاہیں تعمیر ہونے تک انہی شامیانوں میں رہیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے ان شامیانوں کی تصاویربھی شیئرکردیں۔

اس موقع پر لاہور میں موجود عارضی پناگاہوں کے باوجود اکثر لوگ ٹھٹھرتی سردی میں کھلے میں گزارہ کرنے پر مجبور ہیں۔جس پر یہ سوال اٹھایا جارہا تھا کہ عارضی پناہ گاہیں ،بے گھر افراد کو متاثر کیوں نہیں کر پائیں۔تاہم اس حوالے سے دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں عارضی پناہ گاہوں میں موجود ایک منتظم نے بتایا کہ اس پناہ گاہ میں صرف ان لوگوں کو پنا دی جارہی ہے جن کا تعلق لاہور سے باہر سے ہے ۔

لاہور کے بے گھر افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں پناہ نہین دی جارہی۔سول ڈیفنس سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے مزید بتایا کہ اس عارضی پناہ گاہ میں زیادہ سے زیادہ 3 دن تک قیام کیا جس سکتا ہے جس کے بعد پناہ گاہ سے جانا ہوگا۔واضح ہو کہ عارضی پناہ گاہوں کے حوالے سے یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ اس میں تمام بے گھر افراد مستقل ٹھکانے کی عدم دستیابی تک اس پناہ گاہ میں قیام کر سکیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات