یوکرین میں روس سے الگ آرتھوڈوکس چرچ کا قیام

اتوار 16 دسمبر 2018 15:40

کیف۔ 16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) یوکرین میں نیا قومی آرتھوڈوکس چرچ قائم کر دیا گیا ہے۔ یوکرینی صدر پیٹرو پوروشینکو نے قومی آرتھوڈوکس چرچ کے قیام کو روس سے مکمل آزادی کے مساوی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

روس کے ساتھ کشیدگی کے بعد یوکرینی حکومت روسی آرتھوڈوکس کلیسا سے علیحدگی کے لیے کوشاں تھی۔ یوکرین میں تین مرکزی کلیساؤں میں سے دو قومی کلیسا کے حق میں تھے۔ روس نواز سمجھے جانے والے تیسرے کلیسا کے محض دو نمائندے ہفتے کے روز منعقدہ اجلاس میں شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :