سری لنکا ٹیم 282رنز پر ڈھیر ،ْ نیوزی لینڈ نے دو کٹوں پر 311رنز بنا لئے ،ْ 29رنز کی برتری حاصل ،ْ پوزیشن مستحکم ہوگئی

نیوزی لینڈ کمے بلے باز ولیمسن 91 رنز بنا کر آئوٹ ہو ئے ،ْ لیتھم 121 اور ٹیلر 50 رنز بنا کر ناقابل شکست

اتوار 16 دسمبر 2018 19:00

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء) نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 282رنزکے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 311رنز بنا کر مجموعی طورپر 29رنز کی برتری حاصل کرلی ہے ،ْ نیوزی لینڈ کمے بلے باز ولیمسن 91 رنز بنا کر آئوٹ ہو ئے ،ْ لیتھم 121 اور ٹیلر 50 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔ اتوار کو ویلنگٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم نے 275 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم اننگز میں صرف 7 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 282 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ڈکویلا 80 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، کمارا بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، ٹم سائوتھی نے 6 نیل واگنر نے 2، ٹرینٹ بولٹ اور کولن ڈی گرینڈ ہوم نے ایک، ایک وکٹ لی۔

(جاری ہے)

جواب میں نیوزی لینڈ ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 311 رنز بنا کر مجموعی طور پر 29 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، جیت راول اور ٹام لیتھم نے ٹیم کو 59 رنز کا آغاز فراہم کیا، راول 43 رنز بنا کر چلتے بنے، اس موقع پر لیتھم نے کپتان ولیمسن کے ساتھ مل کر آئی لینڈرز کے بائولرز کی خوب درگت بنائی اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 162 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کا سکور 221 تک پہنچا دیا، یہاں پر ڈی سلوا نے ولیمسن کو آئوٹ کر کے اہم پارٹنرشپ توڑ دی، انہوں نے 91 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے بعد روز ٹیلر نے لیتھم کا ساتھ دیا، دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ میں 90 ناقابل شکست رنز جوڑ کر نہ صرف سری لنکا کی پہلی اننگز کا سکور برابر کیا بلکہ ٹیم کو برتری بھی دلا دی، لیتھم 121 اور ٹیلر 50 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، کمارا اور سلوا نے ایک، ایک وکٹ لی۔

متعلقہ عنوان :