راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے داخلہ فارم کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی

اتوار 16 دسمبر 2018 20:40

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین(PBCC) کی طرف سے ترمیم شدہ شیڈول کی روشنی میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے امتحان میٹرک سالانہ 2019 کے داخلہ فارم کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نئے شیڈول کے مطابقسنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ24-12-2018، دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ31-12-2018 جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 07-01-2019 مقرر کی گئی ہے۔اس حوالہ سے کسی قسم کی معلومات یا دشواری کی صورت میںکنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917، 051-5450918 یا میٹرک برانچ واقع بورڈ کیمپس مورگاہ ، راولپنڈی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :