بدین ، تیز ہواؤں کے باعث چولہے سے اٹھنے والی چنگاری سے تیس سے زائد کچے مکان جل کر خاکستر ہوگئے

اتوار 16 دسمبر 2018 21:40

بدین۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) بدین کے شہر کڑیو گھنور کے قریبی گاؤں پاندی چانگ میں تیز ہواؤں کے باعث چولہے سے اٹھنے والی چنگاری سے اچانک آگ لگ گئی، جس سے دیکھتے دیکھتے تیس سے زائد کچے مکان جل کر خاکستر ہوگئے۔

(جاری ہے)

جسکو علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت بجھانے میں مصروف ہیں، جبکہ تاحال فائر بریگیڈ اطلاع کے باوجود نہیں پہنچ سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :