اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عمارت کے کارگو یونٹ میں دراڑیں پڑنے کے معاملہ کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل

اتوار 16 دسمبر 2018 23:10

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عمارت کے کارگو یونٹ میں دراڑیں پڑنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عمارت کے کارگو یونٹ میں دراڑیں پڑنے کے معاملہ کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

(جاری ہے)

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے میڈیا کے ایک حصہ میںخبر شائع ہونے سے قبل ہی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عمارت کے کارگو حصہ میں دراڑوں سے متعلق خبر آنے سے بہت پہلے ہی ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے معاملہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی تھی۔ کمیٹی ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور کام میں نقص کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔