نندی پور کیس نواز ریفرنسز کے بعد سننے کا فیصلہ

سماعت کے دور ان عدالت نے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دیدی ،ْمزید سماعت 17جنوری تک ملتوی

پیر 17 دسمبر 2018 14:30

نندی پور کیس نواز ریفرنسز کے بعد سننے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس پر سماعت ہوئی جس دور ان عدالت نے نندی پور ریفرنس نوازشریف کے ریفرنسز مکمل ہونے کے بعد سننے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

نندی پور پاورپراجیکٹ کے سلسلے میں ڈاکٹر بابراعوان اور دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی جبکہ ریفرنس پر مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔عدالت اس سے قبل بھی نندی پور ریفرنس کو نواز شریف کے خلاف چلنے والے ریفرنسز کے بعد سننے کا فیصلہ سنا چکی ہے تاہم اب عدالت کی جانب سے اس فیصلے کا پھر سے اعادہ کیا گیا۔