لاہور ہائیکورٹ نے معیاری ہیلمٹس کی فراہمی کے لئے پندرہ یوم میں معیار اختیار کرنے کی ہدائت کر دی

پیر 17 دسمبر 2018 20:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے معیاری ہیلمٹس کی فراہمی کے لئے پندرہ یوم میں معیار اختیار کرنے کی ہدائت کر دی۔ عدالت نے موٹر سائیکل کو محفوظ سواری بنانے کے لئے تمام فریقوں کا اجلاس بلاکر قابل عمل تجاویز طلب کر لیں۔ عدالت نے نئی موٹر سائیکل کے ساتھ ہیلمٹ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدائت کر دی۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ موٹر سائیکل کو محفوط سواری بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل کے ڈیزائن میں تبدیلی کرنا پڑے توکی جائے۔ پلاسٹک سرجن ڈاکٹر عظیم نے عدالت کو بتایا کہ موٹر سائیکل کے وہیل میں بچوں کے پائوں آنے اور عورتوں کے دوپٹہ پھنسنے کے حادثات میں 21فیصد اضافہ ہوا۔ درخواست گزارڈاکٹر سلمان کاظمی کا موقف ہے کہ غیر معیاری ہیلمٹس کی وجہ سے حادثات میں اموات بڑھنے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کمپنیوں کونئی موٹر سائیکلوں کے ساتھ ہیلمٹس کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دے۔