امریکا میں 2 افراد پر ترکی کے لیے غیر قانونی لابنگ کی فرد جرم عائد

منگل 18 دسمبر 2018 12:28

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) امریکا میں پراسیکیوٹرز نے 2 افراد پر ترکی کے لیے غیر قانونی لابنگ کے الزام میں فرد ِ جٴْرم عائد کردی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے لیے یہ لابنگ مہم قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیکل فلین کی قیادت میں چلائی گئی تھی اور اس کیس کا بھی تعلق خصوصی وکیل رابرٹ مولر کی تحقیقات سے ہے۔

مائیکل فلین کے دو سابق شراکت داروں بی جان کیان اور ترک کاروباری شخصیت ایکم الپتگین کے خلاف ترکی کے حق میں امریکی سیاست دانوں پر اثر انداز ہونے کے لیے خفیہ اور غیر قانونی سازش کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔مائیکل فلین نے گذشتہ سال اپنے لابنگ کے کام کے مختلف پہلووں کے حوالے سے کذب بیانی سے کام لینے کا اعتراف کیا تھا۔

(جاری ہے)

کیانکو ریاست ورجینیا کی وفاقی عدالت میں پہلی مرتبہ پیش کیا گیا ہے۔

ان پر غیرملکی ایجنٹ کے طور پر خود کو رجسٹر کرانے میں ناکامی پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔دوسرے شخص الپتگین ترکی کے علاوہ نیدرلینڈز کے بھی شہری ہیں۔وہ استنبول میں رہتے ہیں۔ان کا پورا نام کامل ایکم الپتگین ہے۔وہ مفرور ہیں۔ان پر بھی خود کو ایجنٹ کے طور پر رجسٹر کرانے میں ناکامی اور جھوٹ بولنے کے الزام میں فرد جرم عاید کی گئی ہے۔فردِ جٴْرم میں کیان اور الپتگین پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے امریکا میں فتح اللہ گولن کے خلاف غیر قانونی طور پر لابنگ کی تھی۔

متعلقہ عنوان :