وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو مالم جبہ اراضی کیس میں کسی قسم کی کوئی کلین چٹ نہیں دی،نیب کی وضاحت

منگل 18 دسمبر 2018 19:10

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو مالم جبہ اراضی کیس میں کسی قسم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) نیب نے وضاحت کی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو مالم جبہ اراضی کیس میں کسی قسم کی کوئی کلین چٹ نہیں دی۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری ایک بیان میں قومی احتساب بیورو نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی طرف سے مالم جبہ اراضی کیس میں میڈیا کو دیئے گئے کلین چیٹ سے متعلق بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کو مالم جبہ اراضی کیس میں کسی قسم کی کوئی کلین چٹ نہیں دی ۔ بیان میں کہا گیا کہ مالم جبہ اراضی کیس میں انکی طرف سے نیب کے پی کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کو دیا گیا کو دیا گیا بیان غیر تسلی بخش ہے بیان کے مطابق وزیراعلیٰ کو قانون کے مطابق دوبارہ کسی وقت بھی بلایا جا سکتا ہے ۔