سعودی عرب میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک بچی جاں بحق، 9افراد زخمی

بدھ 19 دسمبر 2018 11:25

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) سعودی عرب میں زہریلا کھانا کھانے کے نتیجے میں ایک 7سالہ بچی جاں بحق اور 9 افراد شدید متاثر ہوگئے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مدینہ منورہ کے ایک علاقے میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی طبیعت خراب ہو گئی جنہیں قریبی جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں 7 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ دیگر 9 افراد کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔