Live Updates

قومی ائیر لائنز کاخالی دفاتر اورجائیداد یں کرائے پر دینے کا فیصلہ

عملی پیشرفت کرتے ہوئے کراچی ،لاہور کے تمام نیٹ ورک پر موجود خالی جگہیں کرائے پر دینے کیلئے اشتہار جاری کر دئیے گئے

بدھ 19 دسمبر 2018 14:03

قومی ائیر لائنز کاخالی دفاتر اورجائیداد یں کرائے پر دینے کا فیصلہ
لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) قومی ائیر لائنز نے مالی مسائل اور خسارے سے نکلنے کے لیے نئی حکمت عملی کے تحت اپنے خالی دفاتر اورجائیداد یں کرائے پر دینے کا فیصلہ کر لیا ۔وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پی آئی اے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور مالی مسائل اور خسارے سے نکلنے کیلئے نئی حکمت عملی بنائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

قومی ایئرلائن کے خالی دفاتر اورجائیداد یںکرائے پر دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس حوالے میں عملی پیشرفت کرتے ہوئے کراچی اور لاہور کے تمام نیٹ ورک پر موجود خالی جگہیں کرائے پر دینے کے لئے اشتہار بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔کراچی میں کارساز پر قائم سابق میڈیکل سینٹر کی عمارت بھی کرائے پر دی جائیگی،کراچی میں مرکزی بکنگ دفتر کے دو فلور بھی کرائے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مرکزی بکنگ دفتر شہر کی پرائم لوکیشن پر واقع ہے۔ دہائیوں سے سڈکو سینٹر میں قائم دفتر سمیت دونوں جگہوں کو کچھ عرصہ قبل خالی کرایا گیا تھا۔اسی طرح لاہور میںبھی جائیدادیں کرائے پر دی جائیں گی جن کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :