فلپائن ترکی سے جنگی ہیلی کاپٹر خریدے گا

بدھ 19 دسمبر 2018 14:31

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) ترکی اور فلپائن کے درمیان جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق ترکی اور فلپائن کے درمیان دفاعی معاہدہ طے کیا گیا ہے جس کے تحت ابتدائی طور پر 10 ہیلی کاپٹر جلد ہی فلپائن کو فروخت کیے جائیں گے جن کی تعداد بعد میں بڑھ جائے گی۔

(جاری ہے)

فلپائنی فضائیہ ے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ ان ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ اس معاہدے سے دو طرفہ عسکری تعاون کی راہیں ہموار ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :