چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس،
میگا کرپشن کی179 مقدمات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
بدھ 19 دسمبر 2018 17:09
(جاری ہے)
جبکہ 40 مقدمات کو قانون کے مطابق نمٹا دیا گیا ہے۔
چئیرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میںبتایاگیاکہ چئیرمین نیب کی ہدایت پر میگا کرپشن کے زمرے میں نہ آنے والے مقدمات جن میں کرپشن کی رقم کم ہوتی ہے ان کو متعلقہ صوبائی اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹس کو بھیج دیا جاتا ہے۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ گزشتہ ایک سا ل کے دوران نیب نے 503 افراد کو گرفتار کرنے کے علاوہ 440 افراد کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس معزز عدالتوں میں دائر کیئے جوکہ پہلے کسی ایک سال میں نیب نے اتنے بدعنوانی کے ریفرنس منطقی انجام تک نہیں پہنچائے اور متعلقہ معزز احتساب عدالتوں میں ایک سال کے اندر اتنے بدعنوانی کے ریفرنس دائر نہیں کئے گئے۔ اجلاس میںبتایاگیاکہ نیب کے 1206 بدعنوانی کے ریفرنس اس وقت مختلف معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن میں کی گئی کرپشن کا تخمینہ 900 ارب روپے ہے۔ نیب نے گزشتہ ایک سال کے دوران بلا امتیاز قانون کے مطابق 1713 شکایا ت کی جانچ پڑتال ، 877 انکوائریا ں اور 227 انوسٹی گیشنز کی منظوری دی ۔ اس کے علاوہ نیب نے وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے 10 ما ہ کا وقت مقرر کیا ہے جو کہ کسی بھی دوسرے انٹی کرپشن کے ادارے نے مختص نہیں کیا کیونکہ وائٹ کالر مقدمات کی تحقیقات سالہاسال تک چلتی رہتی ہیں مگر نیب نے وائٹ کالر کے میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے سائنسی بنیادوں پر نہ صرف تحقیقات کیلئے 10 ما ہ کا وقت مقرر کیا ہے بلکہ اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ فرانزک لیبارٹری قائم کی ہے جس سے دستاویزات کی تصدیق ، موبائل ڈیٹا، فنگر پرنٹس کی شناخت کی وجہ سے میگا کرپشن کے مقدمات میں ٹھوس شواہد کے حصول میںمددملتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: الیکشن کی گہما گہمی عروج پر، مودی نے اپنا ووٹ ڈالا
-
وزیر داخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائون تیز کرنے کا حکم
-
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سکھر ڈویژن کا اجلاس ، بجٹ سمیت دیگر امور زیر بحث آئے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس شروع
-
پنجاب کے 8 شہروں میں سی بی ڈی بزنس سنٹرز قائم کرنے کافیصلہ
-
شہریوں کو سستی اشیاء کی فراہمی، بجٹ میں وزیرِاعظم ریلیف پیکیج کیلئے فنڈز مختص کیے جانے کا امکان
-
پنجاب حکومت کا اعلانات کے باوجود گندم خریدنے سے گریز‘کسانوں کے صبر کا پیمانہ لبریزہونے لگا
-
سرکاری اداروں کی نجکاری معاملہ،پیپلزپارٹی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے3رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
-
بھارتی انتخابات تیسرے مرحلے میں داخل:بی جے پی کا گڑھ سمجھے جانے 93 حلقوں میں پولنگ جاری ہے
-
جسٹس محسن اختر کیانی کا سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی، فریقین کو نوٹسز جاری
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملے کی تحقیقات بند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.