اہداف کی سو فیصد ریکوری یقینی بنائی جائے، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل شاہ پور

بدھ 19 دسمبر 2018 17:24

سرگودھا۔19دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل شاہ پور محمد عمران نے کہا ہے کہ گنے کے غیر قانونی کنڈوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریونیو افسران کو تحصیل بھر میں غیر قانونی کنڈوں کیخلاف سخت ایکشن جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا، شوگر ملزمیں ناپ تول پر کڑی نظر رکھیںجبکہ اہداف کی سو فیصدریکوری یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کی بھی نشاندہی کی جائے تاکہ اس کے خلاف کاروائی شروع کی جائے۔