شیخوپورہ میں 16دسمبر کو اغواء ہونے والے دو بچوں کا معاملہ،ڈی پی او شیخوپورہ نے آئی جی پنجاب کو رپورٹ پیش کر دی

بدھ 19 دسمبر 2018 19:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) ڈی پی او شیخوپورہ، جہانزیب نذیر کے مطابق 16دسمبرء کو تھانہ بھکی، شیخوپورہ میں شکیل احمد ولد اللہ دتہ رہائشی چک نمبر 378گ ب جڑانوالہ درخواست دی کہ اس کے دونوں بچے تین سالہ توحید اور دو سالہ خدیجہ رات کو 9بجے دوکان پر گئے اور واپس نہیں آئے جس پربچوں کے والد شکیل احمد نے مقامی تھانہ بھکی میں درخواست دی جس پر پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 793/18بجرم 364ت پ درج کرکے بچوں کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس کو اطلاع ملی کہ دونوں بچوں کو ان کے قریبی رشتہ دار روبینہ بی بی اور شاہد نامی لوگوں نے مار دیا ہے پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور انہوں نے پولیس کے سامنے اقرار جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے بچوں کو مار کر لاشیں نہر میں بہا دی ہیں۔ دونوں ملزمان پولیس حراست میں ہیں اورپولیس نے آج صبح اہل علاقہ کی نشاندہی پر نہر بنگلہ سے لاشیں برآمد کر لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :