ایس ای سی پی کی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبرکی تردید

اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو کیخلاف کوئی کیس فائل نہیں کیا گیا، خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے، بیان

بدھ 19 دسمبر 2018 20:05

ایس ای سی پی کی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبرکی تردید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایس ای سی پی نے اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو کے خلاف کرمینل کیس فائل کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کے ترجمان عامر خان نے کہا کہ ہے کہ وٹس ایپ پر گردش کرنے والی یہ خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔

ایس ای سی پی نے ایسا کوئی کیس دائر نہیں کیا ہے۔ عامر خان نے کہا ایس ای سی پی سکیورٹیز ایکٹ کے تحت اس معاملے کی تحقیقات کرے گا۔ اس میں ملوث افراد کی نشان دہی اور انسداد الیکٹرانک کرائم ایکٹ (PECA) کے تحت کارروائی کے لئے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔