اماراتی سٹیڈیمز میں چند مخصوص اشیاء لے جانے پر پابندی
ممنوعہ اشیاء میں پالتو جانور، چھتریاں، سگریٹس اور اسلحہ بھی شامل ہیں
محمد عرفان جمعہ 21 دسمبر 2018 14:46
(جاری ہے)
تاہم کئی منچلے جوش کی رو میں بہہ کر غلط حرکات بھی کر جاتے ہیں۔
اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے اماراتی حکومت نے شائقین پر سٹیڈیم میں ایسی اشیاء ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے جن کے باعث شائقین ایک دوسرے کو نقصان نہ پہنچا سکیں یا میدان میں موجود کھلاڑیوں کے لیے پریشانی کا باعث نہ بنیں۔ ابو ظہبی پولیس کی جانب سے ایسی اشیاء کی فہرست جاری کی گئی ہے جنہیں شائقین سٹیڈیمز میں اپنے ساتھ نہیں لے جا سکیں گے۔ اس فہرست میں لیزر پین، پالتو جانور، اُنگلیوں میں پہننے والا دھاتی آلہ، ادویات، چھتریاں، چاقو، سگریٹس، اسلحہ اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ یہ پابندی گزشتہ منگل کے روز فیفا کلب ورلڈ کپ کے سلسلے میں حضّہ بن زید سٹیڈیم میں ارجنٹائنی فٹ بال کل ریور پلیٹ اور اماراتی العین کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل میچ میں ارجنٹائنی تماشائیوں کی جانب سے مشعلیں جلانے کے بعد لگائی گئی ہے۔ ارجنٹائنی شائقین کی اس حرکت سے نمٹنے میں سیکیورٹی اہلکاروں کو خاصی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ میچ العین نے جیت لیا تھا۔ اس سے قبل تیونس کے کلب اور العین کے مابین میچ میں بھی تیونسی باشندوں نے مشعلیں جلائی تھیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.