مظفرگڑھ ،جعلی ڈاکٹروں و ادویات کیخلاف کارروئی کا مطالبہ

جمعہ 21 دسمبر 2018 16:33

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2018ء) ضلع بھر میںعطائیت کے نام انسانی زندگیوں سے خطرناک کھیل جاری ہے ، تحصیل مظفرگڑھ میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ناک کے نیچے دھڑلے سے انگوٹھا چھاپ ڈاکٹرز بے قابو ہو گئے ۔

(جاری ہے)

مظفرگڑھ شہر، ٹبہ کریم آباد، بھٹہ پور،جھنگ روڈ،تلیری ،موضع دوآبہ سمیت ضلع بھر میں ناقص ادویات سے بچوں کی نشوونما بری طرح متاثر ہونے لگی ہے ، عوامی حلقوں نے محکمہ صحت حکومت اور متعلقہ اداروں سے نوٹس لیکر جعلی کلینکوں، مضر صحت ادویات اور عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :