حقہ، شیشہ اور ڈبوں کے کھانوں نے کینسر اور دل کے امراض میں اضافہ کر دیا، سعودی ڈاکٹر

منگل 25 دسمبر 2018 13:23

حقہ، شیشہ اور ڈبوں کے کھانوں نے کینسر اور دل کے امراض میں اضافہ کر دیا، ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2018ء) سعودی عرب کے امراض کے کنسلٹنٹ معاون پروفیسر ڈاکٹر رائد بن سلیم نے کہا ہے کہ حقہ (شیشہ) کبسہ، آلودگی اور ڈبوں کے کھانے استعمال کرنے کے باعث نئی نسل کینسر اور دل کے امراض میں مبتلا ہو رہی ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق المجمعہ یونیورسٹی ریاض میں امراض کے کنسلٹنٹ معاون پروفیسر ڈاکٹر رائد بن سلیم نے کہا کہ بچے اور لڑکے زیادہ نمک والی غذائیں ، روغنیات اور میٹھی اشیاء حد سے زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں موٹاپا 70فیصد سے زیادہ ہو چکا ہے جو انتہائی خطرے کی علامت ہے۔ مملکت میں منہ، دانتوںکے امراض ، بلڈپریشر، ذیابیطس اور ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ کی بیماریاں عام ہیں۔ دماغ میں انجماد خون ، اعصابی امراض میں سب سے زیادہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر رائد نے کہا کہ اس کا علاج سب سے پیچیدہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ذیابیطس کا مرض زیادہ تر موروثی ہے۔

اس کا علاج نہیں صرف احتیاطی تدابیر سے اسے کنٹرول کیا جا سکتاہے۔ کینسر کے اعداد و شمار سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ خون کا کینسر نومولود بچوں میں بہت زیادہ ہے۔ ڈاکٹر رائد نے بتایا کہ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق سعودی عرب میں ہر طرح کے کینسر میں سالانہ 11فیصد اضافہ ہو رہا ہے اور نومولود میں اس کی شرح 67 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جس قدر ہو سکے ڈبوں کے کھانوں سے دور رہا جائے کیونکہ یہ ان میں نظام ہضم کو لگنے والے کینسر کے عناصر پائے گئے ہیں۔