مستونگ ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کوسات سال قید کی سزا سنادی

ہفتہ 29 دسمبر 2018 20:49

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ مستونگ کے عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 7 سال قید با مشقت سزا اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ مستو نگ محمد ذکریا بلوچ کے عدالت سے زیر دفعہ 377 ایکٹ کے تحت گرفتار ملزم دین محمد کو جرم ثابت ہونے پر 7 سال قید با مشقت کی سزا، جبکہ 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ جبکہ مقدمہ میں مطلوب نامزد مفرور ملزمان میر آحمد ، مقبول آحمد اور نزیر آحمد کو اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :