کیٹ اور میگھن کا جھگڑا ختم نہیں ہوا،شاہی خاندان نے چپ سادھ لی

گھریلو جنگ کا تذکرہ پھر سے خبروں میں آنے لگا،کیٹ کی جانب سے نظر انداز کیا گیا،میگھن کا اعتراف

جمعہ 4 جنوری 2019 15:00

کیٹ اور میگھن کا جھگڑا ختم نہیں ہوا،شاہی خاندان نے چپ سادھ لی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2019ء) برطانوی شاہی خاندان کی بہووئوں کیٹ مدلٹن اور میگھن مارکل پچھلے دنوں آپس کے باہمی تعلقات کی کشیدگی کی افواہوں کی زد میں تھیں ، کرسمس پر یہ افواہیں دم توڑتی نظر آئیں مگر شاہی خاندان کی یہ گھریلو جنگ کا تذکرہ پھر سے خبروں میں آنے لگا۔

(جاری ہے)

امریکی میگزین کے مطابق ڈچز آف کیمبرج کیٹ مدلٹن نے انکشاف کیا کہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ان کی دیورانی میگھن نے ان کو شاہی خاندان میں اپنی حیثیت ان سے زیادہ اونچی کرنے کیلئے استعمال کیا ۔

دوسری جانب میگھن نے اس بات کا اعتراف کیا کہ کیٹ کی جانب سے انہیں نظر انداز کیا گیا۔واضح رہے گزشتہ سال شاہی خاندان میں چھوٹی بہو میگھن کی آمد کے بعد جھگڑے شروع ہوگئے۔تجزیہ نگاروں کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان کے حوالے سیاس طرح کی باتیں پہلے کبھی باہر نہیں آئیں اور اگر کبھی کوئی غلط خبر آئی بھی تو اٴْس کی فوری تردید کی گئی۔

متعلقہ عنوان :