ہری پور شہر کی خوبصورتی کیلئے انقلابی اقدامات ہماری اولین ترجیحات کا حصہ ہیں، اکبر ایوب خان

ہفتہ 5 جنوری 2019 14:13

ہری پور شہر کی خوبصورتی کیلئے انقلابی اقدامات ہماری اولین ترجیحات ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2019ء) صوبائی وزیر مواصلات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہری پور شہر کی خوبصورتی اور عوامی مشکلات کم کرنے کیلئے انقلابی اقدامات ہماری اولین ترجیحات کا حصہ ہیں، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، ٹریفک سسٹم کی بہتری کیلئے متبادل سڑکیں، لائٹنگ سسٹم، فٹ پاتھ، گرین بیلٹ اور آرائشی گیٹ سے واضح تبدیلی آئے گی، شہر کے مختلف حصوں میں پارکوں کی تعمیر سے تفریحی سہولیات میسر آئیں گی۔

وہ ہفتہ کو ٹی ایم اے افسران سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحصیل ناظم طارق خان، تحصیل میونسپل آفیسر شہریار خان، ایکسین شیخ امجد حسین، ایس ڈی او محمد جاوید خان، تحصیل آفیسر ریگولیشن ابرار علوی، راشد خان اور دیگر موجود تھے۔ شہریار خان اور شیخ امجد حسین نے صوبائی وزیر مواصلات کو ہری پور کے بیوٹیفکیشن پیکج پر تفصیلی بریفنگ دی جس میں واٹر سپلائی سکیمیں، سڑکیں، لائٹنگ، سڑکوں کی تعمیر، ٹیوب ویل اور دیگر سکیمیں شامل ہیں۔ صوبائی وزیر مواصلات نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے دیئے گئے پیکیج کو جلد حتمی شکل دی جائے، اس ضمن میں بہت ایک میٹنگ منعقد کر کے اس پیکج پر جلد کام کا آغاز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :