قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کی بحالی خوشحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کیئے جائیں گے، سلطان احمد بگٹی

فراری بھائیوںنے ملک کی سلامتی اور اپنی نئی نسل کی تعلیم تربیت اور خوشحالی کیلئے سرنڈر کیا ،راہ راست پر آنے والے بھائی ملک کی تعمیر ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں، ڈپٹی کمشنر کچھی

پیر 7 جنوری 2019 19:36

بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2019ء) قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کی بحالی خوشحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کیئے جائیں گی33 فراری بھائیوںنے ملک کی سلامتی اور اپنی نئی نسل کی تعلیم تربیت اور خوشحالی کیلئے سرنڈر کیا راہ راست پر آنے والے بھائی ملک کی تعمیر ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کچھی سلطان احمد بگٹی نے ڈی سی آفس کچھی میں 33فراری کمانڈوز کی جانب سے سرنڈر کرکے قومی دھارے میں شامل ہونے کے بعد ان میں امدادی سامان راشن کی تقسیم کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر منیر سومرو،تحصیلدار ڈھاڈر لیاقت علی جتوئی،میجر رسالدار ماما غلام حسین سمالانی،انچارج لیویز تھانہ عبدالحفیظ عباسی نے بھی امدادی سامان راشن تقسیم کیئے ڈی سی کچھی سلطان بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے حالات اب خوشحالی کی جانب گامذن ہیں راہ راست سے بھٹکے ہوئے بلوچ بھائیوں کو قومی دہارے میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں یہ ہمارے بھائی ہیں حکومت انکی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ سمیت ضلع کچھی میں امن امان کی بحال ہوچکا ہے اکا دکا واقعات ہونا کوئی بڑی بات نہیں لیکن ماضی کے برعکس اب بلوچستان کے حالات خوشگوار ہیں اور اب عوام اپنے حقوق کیلئے صحیح پلیٹ فارم استعمال کرکے قومی وحدت کے اندر رہتے ہوئے جدوجہد کرتے ہیں جو انکا بنیادی حق بھی ہے حکومت کسی بھی صورت ایسے عناصر کو رعایت نہیں دیگی جو قانون کی رٹ کو چیلینج کرینگے انہوں نے مذید کہا کہ ضلع میں تمام اداروں پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائیگا عوام کو اداروں کی آفسر شاہی کے ماتحت نہیں ہونے دینگے عوامی مسائل کو ترجیحات میں شامل کرکے انہیں حل کرنے کیلئے تمام محدود وسائل کو بروئے کار لائیں لایاجائیگا۔