K2 کی سرماہی مہم جوئی ، ہسپانوی کوہ پیماوں کی ٹیم سکردو سے کے ٹو بیس کیمپ روانہ

منگل 8 جنوری 2019 22:22

K2 کی سرماہی مہم جوئی ، ہسپانوی کوہ پیماوں کی ٹیم سکردو سے کے ٹو بیس کیمپ ..
سکردو ۔ 8 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2019ء) 8611 میٹر دنیا کی دوسری بلندترین چوٹی K2 کی سرماہی مہم جوئی کے لیے ہسپانوی کوہ پیماوں کی ٹیم سکردو سے کے ٹو بیس کیمپ روانہ ہوگئی۔ عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی کوہ پیما ایلیکس ٹیکسی کون Alex Taxikon کی سربراہی میں سپین کی 3 خواتین سمیت 15 رکنی کوہ پیما ٹیم کو کمشنر بلتستان حمزہ سالک نے رخصت کیا، غیرملکی کوہ پیما ٹیم کل اسکولی گاوں پہنچے گی جہاں اگلے روز وہ کے ٹو بیس کیمپ کے لیے روانہ ہوگی اور چھ روز کے پیدل سفر کے بعد وہ بیس کیمپ پر پڑاو ڈالے گی جہاں موسم موافق ہوتے ہی کے ٹو سر کرنے کی کوشش کرے گی، سکردو میں غیر ملکی کوہ پیماوں کو بریفنگ میں کمشنر بلتستان نے کہا کہ پاکستان میں پہاڑوں کی مہم جوئی کے لیے آنے والے غیر ملکی کوہ پیماوں کے لیے ویزہ پالیسی میں نرمی سمیت سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کو یقینی بنادیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ غیرملکی سیاح پاکستان کے سافٹ امیج کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے میں موثر کردار ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سرمائی مہم جو ٹیم کے سربراہ ایلیکس ٹیکسی کون نے کہا کہ وہ بیسیوں بار پاکستان آچکے ہیں پاکستان کی خوبصورتی اور سیاحت دوست عوام کی مثالی مہمان نوازی سے بہت متاثر ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم پوری دنیا میں پاکستانی سیاحت کے برینڈ ایمبیسڈر ہیں۔