غزہ، اسرائیل کے 45 جاسوس گرفتار

جمعرات 10 جنوری 2019 11:43

غزہ، اسرائیل کے 45 جاسوس گرفتار
غزہ سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں انٹیلی جنس حکام نے اسرائیل کے جاسوسی نظام پر کاری ضرب لگاتے ہوئے غزہ سے 45 جاسوس حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں سکیورٹی اداروں کی طرف سے گذشتہ برس نومبر میں غزہ میں دشمن کے جاسوس نیٹ ورک کے خلاف کارروائی شروع کی تھی جس 45 مشتبہ جاسوسوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غزہ سے دشمن کے جاسوس نیٹ ورک کا پکڑا جانا دشمن کے انٹیلی جنس سسٹم پر کاری ضرب ہے۔غزہ میں وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک فوٹیج میں اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والے قوم دشمن عناصر کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے کہا کہ دشمن کے لیے جاسوسی کی شکل میں تعاون کرنے والے قوم کے مجرموں کے خلاف کارروائی میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی طرف سے بھی مدد فراہم کی گئی۔