وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا دشت میں رونما ہونے والے ٹریفک حادثے میں مسافروں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 11 جنوری 2019 00:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے دشت میں رونما ہونے والے ٹریفک حادثے میں مسافروں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وزیراعلیٰ نے قومی شاہراہوں پر بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہائی وے پولیس اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو حادثات کی روک تھام کے لئے تیز رفتاری پر قابو پانے اور ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کا پابند بنانے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔