خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیراہتمام ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

جمعہ 11 جنوری 2019 19:10

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیراہتمام ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق گومل میڈیکل کالج ڈیرہ کے نتیجے میں 90 فیصد رہا اور صوبہ بھر کے 13 میڈیکل کالجز میں سب سے زیادہ 90 فیصد نتائج حاصل کیے ہیں ۔میڈیکل پروفیشنل امتحانات میں صوبے بھر کے 13 میڈیکل کالجوں کے 1607 طلباء وطالبات نے حصہ لیا جن میں 1199 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں ۔

(جاری ہے)

گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان نے اپنا اعزاز برقرار رکھا اور صوبہ بھر کے 13 میڈیکل کالجز میں اول پوزیشن حاصل کی ۔پی سی ڈی اے کے صوبائی چیئر مین لطیف الرحمٰن خان نے اپنے بیان میں گومل میڈیکل کالج کے ڈین پروفیسر سرجن ڈاکٹر اختر منیر اور کالج کے دیگر اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی گومل میڈیکل کالج کے طلباء کو بہتر تعلیمی سہولیات اور درس وتدریس کی وجہ سے صوبہ بھر میں اول پوزیشن حاصل کرکے ثابت کردیا کہ گومل میڈیکل کالج کے اساتذہ اپنے طلباء کے ساتھ پڑھائی میں خصوصی دلچسپی ،لگن ،محنت ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :