ایم ٹو موٹروے کیلئے لاہور میں قائم ٹول پلازہ ختم کرنے کا فیصلہ

ٹول پلازہ لاہور شہر سے 38 کلومیٹر دور تعمیر کیا جائے گا، جبکہ پنڈی بھٹیاں ٹول پلازہ بھی ختم کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 جنوری 2019 19:27

ایم ٹو موٹروے کیلئے لاہور میں قائم ٹول پلازہ ختم کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2019ء) ایم ٹو موٹروے کیلئے لاہور میں قائم ٹول پلازہ ختم کرنے کا فیصلہ، ٹول پلازہ لاہور شہر سے 38 کلومیٹر دور تعمیر کیا جائے گا، جبکہ پنڈی بھٹیاں ٹول پلازہ بھی ختم کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کی زیر صدارت وزارت مواصلات کے حکام کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران موٹروے پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران موٹروے کے نظام میں بہترین لانے کیلئے کچھ اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ایم ٹو موٹروے کیلئے لاہور میں قائم ٹول پلازہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے ہدایت کی ہے کہ جلد سے جلد لاہور کی حدود کی موجود ایم 2 ٹول پلازہ ختم کر دیا جائے۔ لاہور کی حدود سے ٹول پلازہ کو ختم کرکے شہر سے 38 کلومیٹر باہر نیا ٹول پلازہ تعمیر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ وزیر مواصلات مراد سعید نے ایم 2 موٹروے پر موجود پنڈی بھٹیاں ٹول پلازہ بھی ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور شہر کی حدود سے ایم 2 ٹول پلازہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباو کو کم کرنے کے غرض سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :