وائس آف پنجاب کا انتخاب مکمل طور پر شفاف اور منصفانہ ہو گا،کسی نوعیت کی کوتاہی ناقابل معافی ہوگی‘فیاض الحسن چوہان

اب نوجوان ویٹس ایپ کے زریعے بھی آڈیشنز دے سکتے ہیں‘صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت کی زیر صدارت اہم اجلاس میںموسیقی کے میگا ٹیلنٹ ہنٹ شووائس آف پنجاب کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے تجاویز پر غور

ہفتہ 12 جنوری 2019 19:19

وائس آف پنجاب کا انتخاب مکمل طور پر شفاف اور منصفانہ ہو گا،کسی نوعیت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں نئی اور سریلی آواز کی تلاش کے لیے وائس آف پنجاب کے نام سے نیا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جارہا ہے جسکے ذریعے ایسے باصلاحیت سنگرز کو منظرعام پر لاکر انکے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جائے گا جو مواقع نہ ملنے کی وجہ سے گمنامی میں ہی گم رہتے ہیں،میں اکثر واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پہ گمنام سنگرز کی سریلی آوازیں سنتا تھا جنہیں اپ لوڈ کرنے والے بلاشبہ زبردست اور باصلاحیت فنکار ہونگے مگر مواقع نہ ملنے کی وجہ سے انکی آواز دنیا تک نہیں پہنچتی تھی یوں بہترین ٹیلنٹس مناسب نمائندگی اور موقعوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے سوشل میڈیا تک ہی محدود رہ جاتے تھے، اسی وجہ سے پنجاب بلکہ ملکی تاریخ کا ایک ایسا پروگرام شروع کیا جارہا ہے جس کے باعث اب اس طرح کا ٹیلنٹ ضائع نہیں ہوگا بلکہ اسے جلِا ملے گی اور سہی معنوں میں یہ پروگرام وہ جوہری ثابت ہوگا جو اصل ہیرے کو سامنے لائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے الحمرا میں وائس آف پنجاب کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وائس آف پنجاب پروگرام کے قواعد و ضوابط طے کئے گئے کہ کسطرح پنجاب کے تمام ریجنز سے سنگرز کو مقابلے میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے اور سب کو مساوی نمائندگی کی جائے گی.اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وائس آف پنجاب میں معاشرے کے ہر طبقے کو بلا امتیاز مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

اس سلسلے میں کسی طور بھی کسی کے ساتھ بھی تعصب نہیں برتا جائے گا۔ پہلے نمبر پر آنے والے سنگر کو پانچ لاکھ روپے جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن پر تین اور ڈیڑھ لاکھ روپے دئے جائیں گی. یہی نہیں بلکہ ہر سینٹر سے منتخب کئے گیے مجوعی طور پر بیس شرکاء میں سے باقی 17 کو فی کس 50 ہزار روپے دئے جائیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ گرینڈ فینالے یعنی حتمی اور آخری سٹیج میں شریک 20 شرکاء کی گرمنگ کرنے اور ان کو تربیت دینے والے تین موسیقاروں اور تربیت کاروں کو بھی معاوضہ ادا کیاجائے گا۔

اجلاس میں جن دیگر افراد نے شرکت کی ان میں سیکریٹری محکمہ اطلاعات و ثقافت بلال احمدبٹ، ایڈیشنل سیکریٹری عامر عقیق احمد خان، لاہور آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹراطہر علی خان سمیت سید نور، اصغر ندیم سید، ترنم ناز، استاد حامد علی خان نے بھی شرکت کی۔سیکریٹری محکمہ اطلاعات و ثقافت بلال احمد بٹ نے ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کو چار ریجن میں تقسیم کیا جائے ہر ریجن سے پانچ پانچ امیدوار گرینڈ فینالے کے کیے منتخب کئے جائیں گے حتمی مراحل کے لئے مقابلے یعنی گرینڈ فینالے کا انعقاد لاہور میں ہوگا۔پروگرام پی ٹی وی ٹیلی کاسٹ کرے گا۔