شاگرد شیخ الہند حضرت مولانا حمد اللہ جان ڈاگئی بابا جی انتقال کرگئے

نماز جنا زہ آج بروز اتوار 2 بجے ڈاگئی صوابی میں ادا کی جائیگی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 13 جنوری 2019 09:47

شاگرد شیخ الہند حضرت مولانا حمد اللہ جان ڈاگئی بابا جی انتقال کرگئے
صوابی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 جنوری 2018ء ) :'پاکستان کی معروف مذہبی و روحانی شخصیت شاگرد شیخ الہند حضرت مولانا حمد اللہ جان ڈاگئی بابا جی دار فانی سے رخصت ہو گئے۔مولانا حمد اللہ جان کی نماز جنا زہ آج بروز اتوار 2 بجے ڈاگئی صوابی میں ادا کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف مذہبی و روحانی شخصیت حضرت مولانا حمد اللہ جان ڈاگئی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

وہ ایک عرصے سے علیل تھا تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق حضرت مولانا حمد اللہ جان ڈاگئی انتقال کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے اہلخانہ کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کی جاچکی ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق حضرت مولانا حمد اللہ جان ڈاگئی کی نماز جنازہ آج 2 بجے ڈاگئی صوابی میں ادا کی جائیگی۔واضح ہو کہ حضرت مولانا حمد اللہ جان ڈاگئی بابا جی صوابی میں پیدا ہوئے۔حضرت مولانا حمد اللہ جان ڈاگئی بابا جی نے اپنی پوری زندگی تبلیغ دین متین اور دین کی اشاعت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔انکے انتقال کی خبر سنتے ہی ان کے عقیدتمندوں غم و حزن سے بے حال ہوچکے ہیں۔اس موقع پر ملک کے طول و عرض میں موجود ان کے عقیدتمند انکے جنازے میں شرکت کے لیے صوابی پہنچ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :