گوئٹے مالا ،ہزاروں شہریوں کا اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی مشن کی حمایت میں مظاہرہ

اتوار 13 جنوری 2019 20:40

گوئٹے مالا سٹی،گوئٹے مالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2019ء) گوئٹے مالا کے ہزاروں شہریوں نے گزشتہ روز صدر جمی موریلز کی اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی مشن روکنے کی کوشش کے خلاف احتجاجی مارچ کیا،جو ان کے خلاف میچ کے دوران مالی اصول وضوابط کی خلاف ورزی کے شبے میں تحقیقات کرنا چاہتا ہے۔ بڑھتے ہوئے بین الاقوامی خدشات کے دوران مارچ کرنے والوں نے نعرے بلند کئے اوربینر اٹھائے تھے جن پر’’ہم بدعنوانی کی حکومت مسترد کرتے ہیں‘‘ اور’’ہم سزا سے استثنیٰ کے خلاف ہیں‘‘کے نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

موریلز نے پیر کو اقوام متحدہ کو نوٹس دیکر آگاہ کیا تھا کہ گوئٹے مالا میں سزا سے استثنیٰ کے خلاف بین الاقوامی کمیشن جلد ہی بند کردیں گے۔ یہ2007ء سے کام کر رہا ہے اور اس نے دیگر جرائم کے علاوہ بدعنوانی اور منظم مجرمانہ واقعات میں استغاثہ کے دفتر کے ساتھ کام کیا ہے۔ موریلز نے الزام عائد کیا تھا کہ مشن اپنی ذمہ داریوں سے تجاوز کررہا ہے،لیکن بدھ کو ملک کے عدالت عظمیٰ نے یہ فیصلہ روک دیا تھا۔ آئینی عدالت نے حکومتی اہلکاروں کو حکم دیا کہ وہ عملے اور سرکاری ملازمین کو بتائیں کہ وہ اقوام متحدہ کے مشن کے ساتھ تعاون کریں