’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ‘‘کی رجسٹریشن کا دعوی غلط اور گمرہ کن ہے، ترجمان سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان

پیر 14 جنوری 2019 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ ’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ‘ نام کا کوئی ادارہ کمیشن کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہے۔ایس ای سی پی میںاس ادارے کی رجسٹریشن کا دعوی غلط اور گمرہ کن ہے پیر کو اپنے ایک وضاحتی بیان میں ایس ای پی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ‘ کے نام سے قائم ایک ادارہ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھ رکھا ہے کہ یہ ادارہ کمپنیز ایکٹ کی دفعہ 42 کے تحت ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔

اس ادار ہ کا یہ دعوی بالکل غلط اور گمراہ کن ہے۔ اس تاثر کو مزید پختہ کرنے کے لئے اس ادارے کی ویب سائٹ (https://nihrm.org/) پر اخبارات کے تراشے اور ویڈیوز لگا رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ‘ کے نام سے کوئی ادارہ سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن سے رجسٹرڈ نہیں اور نہ ہی ایس ای سی پی نے اس نام سے کسی ادارہ کو سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہے۔ عوام کے بہترین مفاد میں انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ اس ادارے کے ساتھ کسی بھی قسم کے لین دین میں محتاط رہیں۔ ایس ای سی پی ’’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ‘‘کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :