کمیونٹی مڈوائفری اسکول سول اسپتال مٹھی تھرپارکر سے پریس کلب مٹھی تک وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں پر آگاہی واک کا انعقاد

پیر 14 جنوری 2019 16:56

مٹھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) ایم این سی ایچ پروگرام سندھ نے کمیونٹی مڈوائفری اسکول سول اسپتال مٹھی تھرپارکر سے پریس کلب مٹھی تک وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں پر آگاہی واک کا انعقاد کیا جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں ،سی ایم ڈبلیو ،ایل ایچ ڈبلیو اور ایل ایچ ایس،کمیونٹی ہیلتھ ورکرز ،ڈاکٹرز ،این جی اوز کے نمائندوں اور دیگر نے افراد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

واک کی قیادت ڈی ایچ ا وتھرپارکر الہداد راٹھور ،ڈاکٹر سید خالد بخاری ،ڈاکٹر سارہ سلمان ،ڈاکٹر بدر ،ڈاکٹرعاشق حسین شاہ ،ڈاکٹر جیرام داس ،مس صفیہ اور دیگر نے کی ۔شرکاء نے بچوں اور ماں کی دیکھ بھال کی آگاہی کے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔واک کا اختتام پریس کلب پر ہوا ۔اس موقع پر مقررین نے سیمنار سے متعلق آگاہی دی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :