جعلی ڈاکٹروں‘ حکیموں اور بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے والوں کیخلاف کارروائی مزید تیز کریں،حکومت پنجاب کا محکمہ صحت کو مراسلہ

پیر 14 جنوری 2019 16:57

سرگودھا۔14جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) حکومت پنجاب نے محکمہ صحت کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں تمام ضلعی ہیلتھ افسران اور ڈرگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں جعلی ڈاکٹروں‘ حکیموں اور بغیر لائسنس کے میڈیکل سٹور چلانے والے افراد کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت۔

(جاری ہے)

اس وقت سرگودھا ڈو یژن میں بعض علاقوں میںجعلی ڈاکٹروں اور غیر معیاری ادویات فروخت کی جارہی ہیں ۔ اس لئے حکومت نے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور ڈرگ انسپکٹران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہفتہ وار کارروائی کی جانیوالی مکمل رپورٹ سیکرٹری ہیلتھ کو روانہ کریں۔

متعلقہ عنوان :