ایران کی مواصلاتی سیٹیلائیٹ ’’پیام‘‘ زمین کے مدار پر پہنچنے میں ناکام ہو گئی

منگل 15 جنوری 2019 13:38

ایران کی مواصلاتی سیٹیلائیٹ ’’پیام‘‘ زمین کے مدار پر پہنچنے میں ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) ایران کی مواصلاتی سیٹیلائیٹ زمین کے مدار پر پہنچنے میں ناکام ہو گئی۔ایران کے وزیر مواصلات محمد جواد ازہری جہرومی کے بیان کے مطابق منگل کی علی الصبح ’’پیام‘‘ نامی مواصلاتی سیارچے کو بصیر سیٹیلائیٹ کیرئیر راکٹ کی مدد سے روانہ کیا گیا تھا ، سیارچے کی لانچنگ کامیاب رہی تھی تاہم وہ مدار میں داخل ہونے کے آخری مرحلے میں مقررہ مقام پر پہنچنے سے قاصر رہا۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ سیارچہ اپنے راکٹ سے علیحدگی کے بعد مدار میں پہنچنے کے لئے اپنی مطلوبہ رفتار حاصل کرنے سے قاصر رہا۔سیارچہ امیر کبیر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی کاوش تھی ۔ واضع رہے کہ ایران کے اس سیارچے کی روانگی کو امریکا نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :