آئی بی ایس ایف سکس ریڈ ورلڈ کپ سنوکر ٹورنامنٹ، پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے

منگل 15 جنوری 2019 16:58

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) آئی بی ایس ایف سکس ریڈ ورلڈ کپ سنوکر ٹورنامنٹ میں پاکستانی کیوئسٹ محمد بلال سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، انہیں ایرانی کیوئسٹ کے ہاتھوں 6-2 فریمز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

منگل کو قطر میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ایرانی کیوئسٹ عامر سرخوش نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے محمد بلال کو بیسٹ آف الیون فریمز میں با آسانی 2 کے مقابلے میں 6 فریمز سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

بلال کی شکست کے ساتھ ہی پاکستان کا ٹائٹل جیتنے کا سفر بھی تمام ہو گیا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں شریک پاکستانی کیوئسٹس بابر مسیح اور محمد ماجد علی کو پری کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ حارث طاہر ناک آئوٹ مرحلے میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :