معروف سرچ انجن گوگل پر راتوں رات پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافہ

معروف سرچ انجن گوگل کی غلطی کی وجہ سامنے آ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 جنوری 2019 09:45

معروف سرچ انجن گوگل پر راتوں رات پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جنوری 2019ء) : معروف سرچ انجن گوگل نے راتوں رات پاکستانی روپے کی قدر بڑھا ئی اور سرچ انجن گوگل ڈالر اور یورو سمیت دیگر غیرملکی کرنسی کے غلط ریٹس دکھانے لگا تھا جس پر عوام کافی متجسس ہو گئی کہ آخر راتوں رات پاکستانی روپے کی قدر میں اس قدر اضافہ کیسے ہو گیا ؟ آئی ٹی ماہرین کے مطابق گوگل میں بگ آنے کی وجہ سے ایسا ہوا لیکن گوگل نے اپنی اس غلطی پر جلد ہی قابو پا لیا اور پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے سے خوشیوں ہونے والوں کی پانی پھیر دیا۔

اور اب گوگل پر پاکستانی کرنسی اور دیگر کرنسیوں کے ریٹ درست بتائے جا رہے ہیں۔ تاہم اب معروف سرچ انجن گوگل کی اس غلطی کی اصل وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔ گوگل میں یہ مسئلہ یہ مارننگ اسٹار کے سرورز میں آنے والی غلطی کی وجہ سے ہوا تھا جو ایک معاشی اعددو شمار اور ایکسچینج ریٹ فراہم کرنے والی سروس ہے اور دنیا کے تمام بڑے سرچ انجنز کرنسی ایکسچینج ریٹ فراہم کرنے کے لیے اس سروس سے ہی معلومات حاصل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ رات معروف سرچ انجن گوگل نے راتوں رات پاکستانی روپے کی قدر میں 50 فیصد کا اضافہ کردیا تھا۔ گوگل کے کرنسی کنورٹر کی جانب سے پاکستانی روپے کی تازہ ترین قیمت 76 روپے 25 پیسے دکھائی گئی۔
گوگل کرنسی کنورٹر نے گذشتہ رات اماراتی درہم کی قیمت 20 روپے 76 پیسے بتایا۔
گوگل کے کرنسی کنورٹر نے سعودی ریال کی قیمت 20 روپے 33 پیسے بتائی۔

جبکہ یوروکی قدر 87 روپے 02 پیسے
اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 98 روپے 21 پیسے بتائی۔
گوگل کی اس غلطی پر کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، اور مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ لیکن ڈالر کی قدر میں کمی سے خوش ہونے والوں کی خوشی چند ہی گھنٹے رہ سکی کیونکہ گوگل نے فوری طور پر اپنی غلطی پر قابو پا لیا۔