آل پاکستان پتھر اٹھائی مقابلہ پرسوں سرائے نعمت خان منعقد ہو گا

بدھ 16 جنوری 2019 12:59

آل پاکستان پتھر اٹھائی مقابلہ پرسوں سرائے نعمت خان منعقد ہو گا
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) آل پاکستان پتھر اٹھائی مقابلہ پرسوں جمعرات کو سرائے نعمت خان منعقد ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق سرائے نعمت خان میں کھلی کچہری کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام آل پاکستان پتھر اٹھائی مقابلہ (آج) جمعرات کو منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

پتھر اٹھائی مقابلہ میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ مقابلہ دن 12 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقابلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے گرائونڈ میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :