ملتان کے حلقہ پی پی 218سے رکن صوبائی اسمبلی ملک مظہر عباس راں انتقال کر گئے

بدھ 16 جنوری 2019 13:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ملتان کے حلقہ پی پی218 سے رکن صوبائی اسمبلی ملک مظہر عباس راں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مظہر عباس کی منگل کے روز لاہور میں اچانک طبیعت خراب ہوگئی جنہیں فوری طور پر لاہور کے ایک ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں انکی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ بدھ کے روز انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

مرحوم کی میت لاہور سے انکے آبائی علاقے قادر پور راں منتقل کی جارہی ہے۔ملک مظہر عباس راں پی پی218 سے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔